Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان میں عیدالاضحی

پاکستان اور ہندوستان کے مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: پاکستان اور ہندوستان کے دارالحکومتوں سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور عید گاہوں میں ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی سربلندی، اتحاد و یکجہتی، مسلم امہ کے مسائل کے حل اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
علمائے کرام نے نماز کے خطبوں میں فلسفہ قربانی اور سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ اپنی ہر دل عزیز چیز کو اللہ کی رضا کے حصول کے لیے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ جس کے بعد شہرشہر، گاؤں گاؤں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

ٹیگس