Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش، 60 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش میں ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ خبروں کے مطابق مانسون کی بارشوں نے ریاست میں شدید تباہی مچائی ہے، جس کے باعث گزشتہ 13 دنوں کے دوران تریسٹھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ چالیس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ریاست میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مالی و زرعی شعبے کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کی ابتدائی مالیت چار سو کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔مانسون کی اس قدرتی آفت کا سب سے زیادہ اثر ضلع منڈی پر پڑا ہے، جہاں اب تک سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً تیس افراد لاپتہ ہیں۔ دیگر اضلاع سے بھی جانی و مالی نقصان کی خبریں موصول ہوئی ہیں

ٹیگس