Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ؛ دہلی میں کانگریس پارٹی کا مظاہرہ

دہلی میں کانگریس پارٹی نے جنتر منتر پر جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کے مطابق کانگریس پارٹی کے اراکین نے جنتر منتر پر مظاہرہ کرکے جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں جموں و کشمیر کی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور دیگر اراکین نے حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کا احترام اور ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔ اس مظاہرے میں جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کے ارکین کے علاوہ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور ریاستی انچارج ڈاکٹر سید ناصر حسین نیز دیگر کانگریسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس