Jul ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایس آئی آر- جمہوریت پر حملہ، بہار میں ووٹر لیسٹ میں تبدیلی کے خدشے، اپوزیشن کا احتجاج

ہندوستان کی ریاست بہار میں ووٹر لیسٹ میں تبدیلی کے خدشے کے پیش نظر ایس آئی آر کے عمل کو واپس لینے کے مطالبے کو لے کر لوک سبھاميں اپوزیشن جماعتوں شدید ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائي ملتوی کرنا پڑی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق مانسون اجلاس کے مسلسل چوتھے دن اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی ہنگامہ آرائي کی وجہ سے لوک سبھا میں وقفہ صفر نہيں چل سکا آج بھی اپوزیشن کے ارکان بہار میں جاری ایس آئي آر کے عمل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔ ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی کرنے لگے اور یوں ایوان کی کارروائي ملتوی کردی گئی اس درمیان انتخابی عمل میں چھیڑ چھاڑ اور جمہوری حقوق کی پامالی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انڈیا اتحاد نے پارلیمنٹ کے باہر بھی آج ایک بار پھر زبردست مظاہرہ کیا، جس میں کانگریس، آر جے ڈی، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

پارلیمنٹ کے چوتھے دن کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں احتجاج شروع کر دیا۔ اس احتجاج کی خاص بات یہ رہی کہ کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں، جس سے اس مسئلے کو مزید اہمیت حاصل ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا، ’ایس آئی آر- جمہوریت پر حملہ

ٹیگس