Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، پہلا دن ہنگامے کی نذر، مودی اور اکھلیش آمنے-سامنے

ہندوستانی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پہلے ہی دن ہنگاموں اور تعطل کا شکار ہوگیا۔

سحرنیوز/ہندوستان:  نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کے پہلے دن کا اجلاس ایس آئی آر کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگاموں کی نذر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس شروع ہوتے ہی سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایس آئی آر کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ووٹ ڈالنے کا حق نہ چھینا جائے۔انھوں نے وزیر اعظم مودی کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہ اپوزیشن ڈرامہ کررہا ہے، کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ڈرامہ کون کررہا ہے- اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر کے ڈرامے کی وجہ سے بی ایل او خود کشی کررہے ہیں۔ اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

آیس آئی آر پر بحث کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کئے جانے کے نتیجے میں ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔  ہندوستانی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے ایسی حالت میں شروع ہوا ہے کہ اجلاس سے ایک دن پہلے حکومت نے کل جماعتی میٹنگ بلاکر اجلاس  پرامن طور پر چلانے کی اپیل کی تھی ۔  اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے میٹنگ کو کامیاب بتایا اور کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے مطالبات پیش کئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سماج وادی پارٹی کے ایم پی راجیہ سبھا رام گوپال یادو نے واضح کیا ہے کہ ایس آئی پر بحث ضروری ہے اور دوسری صورت میں ہم ایوان چلنے نہیں دیں گے۔  کانگریس کےرکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ اگر جمہوریت نہیں ہے تو پارلیمنٹ بے معنی ہے۔  انھوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزاد کیاجائے اور بتایا جائے کہ ، وہ چھیالیس ل لاکھ لوگ کون تھے جنہیں ووٹر لسٹ سے نکالا گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم یہ مسائل ایوان میں اٹھائیں گے۔

اسی کے ساتھ کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی صدارت میں پارلیمانی حکمت علی گروپ کی میٹنگ میں ایس آئی پر بحث کے مطالبے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بھی ہنگامہ خیز ہوگا۔

 

ٹیگس