جموں و کشمیر کے علاقے بڈگام میں ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں کم از کم چار کے ہلاک اور چھتیس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
ہندوستان پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا ہے۔
دہلی حکومت میں وزیر رہی آتشی مارلینا دہلی کی نئی وزیر اعلی ہوں گی۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد آج ان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ آتشی اس وقت دہلی حکومت کی کابینہ کی وزیر ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لگاتار کئی دنوں سے ہو رہی بارش سے پچاس سال پرانی تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس میں ایک ہی کنبے کے تین بچوں سمیت دس افراد کی ملبے کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی۔
سنیچر کو اروند کیجریوال اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنومان مندر پہنچے اور پوجا کی اور بجرنگ بلی کا آشیرواد لیا۔ جس کے بعد کیجریوال آپ کے دفتر پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کیا۔
ہندوستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں مسلسل پانچویں جیت درج کی ہے۔ چین میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسنددوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار اور 6 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
تہاڑسے رہا ہونے کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ میرا حوصلہ سوگنا بڑھ گیاہے۔