Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • علاقے کے ممالک کے ساتھ ایران کے گیس مذاکرات شروع

ایران کی گیس برآمد کرنے والی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر علی رضا کاملی نے کہا ہے کہ علاقے کے ممالک کے ساتھ ایران کے گیس کے بارے میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی رضا کاملی نے پیر کے روز عمان، عراق، ترکی، آرمینیا اور پاکستان کے علاوہ کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ ایران کے گیس مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کی وضاحت کی اور ان ممالک کو ایرانی گیس کی نئی منڈی قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ علاقے کے ممالک اور خلیج فارس کے ممالک کو قدرتی گیس کی برآمد، پابندیوں کے بعد کے عرصے میں ایران کی گیس کی تجارت کی اولین ترجیح ہے۔

علی رضا کاملی نے مزید کہا کہ گیس کی فروخت کا ایک معاہدہ عراق کے ساتھ کیا گیا ہے جس کے مطابق ایران روزانہ پینسٹھ ملین مکعب میٹر گیس عراق کو برآمد کرے گا۔

ٹیگس