ایرانی فورس نے ایسے دیو ہیکل امریکی ڈرون کا شکار کیا + ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون " گلوبل ہاک "کو تباہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں مبارک پہاڑ کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون " گلوبل ہاک " نے ایرانی فضآئی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
ایران نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ ہر جارح کو منہ توڑ جواب دے گا۔
گلوبل ہایکGlobal Hawk نامی یہ ڈرون انتہائی جدید ڈرونز میں سے شمار ہوتا ہے کہ جس کی مالیت تقریبا بائیس کروڑ امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے اس قسم کے ڈرون جو کہ4 RQکے نام سے جانے جاتے ہیں امریکی کمپنی Northrop-Grumman Co بناتی ہے اور امریکی مہنگے اسلحوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔
ایلومینیم کی باڈی رکھنے والے اس ڈرون کی خصوصیات میں سے ایک 900کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور ڈٹریکٹر سینسرکو اٹھانے کی صلاحیت رکھنا ہے ۔ڈرون کا یہ ماڈل 65 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرتا ہے اور اسے چار افراد مختلف حوالوں سے کنٹرول کرتے ہیں ۔بنیادی طور پر جاسوسی کے لئے بنایا گیا یہ ڈرون ریڈار کی آنکھ سے بچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے دلچسب بات یہ ہے کہ ایران نے اسے ایک ایسے دفاعی نظام سے مارگرایا ہے جو مقامی سطح پر بنایا گیا ہے اور اس دفاعی نظام کا نام 3Khawrdad ہے یہ ایک(high-mobility missile defense system) اعلی قسم کا متحرک دفاعی میزائل سسٹم ہے ،جسے ایران کے پاسدران نے سن 2014میں ہی لانچ گیا تھا ۔
درمیان درجے تک فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل دیفینس سسٹم ایک ساتھ چار اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے ۔یہ دفاعی نظام دشمن کے ایسے تمام جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جنہیں فضائی جنگ میں Tactical and strategic planesکہا جاتاہے اس کے علاوہ ہیلی کاپٹروں ،کروز میزائل اور ڈرون طیارے اس دفاعی سسٹم سے بچ کر آگے بڑھ نہیں سکتے ۔واضح رہے کہ ڈرون کے گرائے جانے کے بعدپہلے امریکہ کی جانب سے اس خبر کو جھٹلایا گیا لیکن اب جاکر امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ لاپتہ ہے۔