Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • لبنانی عوام کی جانب سے ایرانی فیلڈ ہاسپٹل کا خیر مقدم

سانحہ بیروت کے متاثرین اور زخمیوں نے ایران کی ہلال احمر کے قائم کردہ فیلڈ ہاسپٹل کا خیر مقدم کیا ہے۔

بیروت میں تعینات ایرانی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر حسن عارفی نے بتایا ہے کہ سانحہ بیروت میں زخمی ہونے والوں کے علاوہ لبنان کے عام شہری اور حتی بعض لبنانی فوجی بھی ایران کے فیلڈ ہاسپٹل کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔سانحہ بیروت میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کی غرض سے ایران کے قائم کردہ فیلڈ ہاسپٹل نے ہفتے سے اپنا کام باضابطہ طور پر شروع کردیا ہے۔

ایران کے فیلڈ ہاسپٹل میں میڈیکل ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت، آپریشن تھیٹر اور فارمیسی جیسے شعبے شامل ہیں۔دوسری جانب ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ کریم ہمتی نے بتایا ہے کہ سانحہ بیروت کے بعد سے اب تک پچانوے ٹن امدادی سامان ایران کی جانب سے لبنان بھیجا جا چکا ہے جبکہ ساٹھ ساٹھ ٹن کی مزید چار امدادی کھیپیں روانہ کی جارہی ہیں۔

ٹیگس