تہران افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس کا میزبان
Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا اجلاس آج بروز بدھ تہران میں منعقد ہو گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے کہا ہے کہ صدر مملکت ابراہیم رئیسی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ سمیت روس کا نمائندہ بھی شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ،ازبکستان، تاجیکستان اور ترکمنستان کے وزرائے خارجہ تہران اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ آن لائن اجلاس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کو افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔