Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مثبت پیشرفت نظر آ رہی ہے: روس

ویانا میں بین الاقوامی اداروں و تنظیموں میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے کے لئے جاری مذاکرات میں مثبت پیشرفت نظر آ رہی ہے۔

میخائیل اولیانوف نے جو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے والی روسی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ بھی ہیں، بدھ کی شب اپنے ٹویٹ میں آئندہ مذاکرات میں پیشرفت ہونے کی بات کہی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا:” ایران کے خلاف لگی پابندیاں ہٹانے کے مذاکرات میں پیشرفت نظر آ رہی ہے اور جے سی پی او اے کی مخالفت کرنے والے اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ “

میخائیل اولیانوف نے یہ ٹویٹ امریکی وزارت خارجہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں پوسٹ کیا جس میں امریکی وزارت خارجہ نے ریاض میں ایران کے تعلق سے اپنے ورکنگ گروپ کے منعقدہ اجلاس اور اسکے بیانیہ کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔

امریکہ اور خلیج فارس تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے مشترکہ بیان میں، جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں کے ہٹنے کے بعد ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو خطے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

ٹیگس