Mar ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں شیعہ جوانوں کی سزائے موت کے خلاف مشہد میں مظاہرے

ایران کے شہر مشہد کے دینی تعلیمی مرکز کے طلباء اور اساتذہ نے سعودی عرب میں شیعہ نوجوانوں کی سزآئے موت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں

مظاہرین نے بےگناہ شیعہ نوجوانوں کے سرقلم کئے جانے کی مذمت کی اور سعودی عرب امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر مسلط آل سعود کی ڈکٹیٹرخاندانی حکومت خائن اورغدار ہے ۔ 

مظاہرین نے آل سعود مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیلی مردہ باد کے نعرے لگائے اور سعودی حکومت کے جرائم سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ۔

 مظاہرین نے پاکستاان ، افغانستان اوریمن میں بھی سامراج کے آلہ کاروں کے جرائم کی سخت مذمت کی۔ 

 ایران کے صوبہ خراسان کے دینی تعلیمی مرکز نے اس سلسلے میں ایک مذمتی بیان بھی جاری کیا جو مظاہرین کے سامنے پڑھ کر سنایا گیا،

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ آل سعود، شیعہ مسلمانوں کی جانب سے حکومتی استبداد و جبر کی مخالفت کو دہشتگرد کہتی ہے اور اس کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرتی ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ  عالمی ادارے انسانی حقوق کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن اس اقدام پرکوئی ردعمل ظاہرنہیں کرتے ہیں ۔ 

سعودی حکومت ہرسال آل سعود کی ڈکٹیٹرحکومت کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد کو آزادی بیان اور انسداد دہشتگردی کے بہانے سخت سزائیں دیتی ہے اور ان کے سر قلم کردیتی ہے۔ 

ٹیگس