Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • آرش مشترکہ گیس فیلڈ سے فائدہ اٹھانا ایران کا حق ہے، خطیب زادہ

ایران کی وزارت حارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آرش یا الدورہ مشترکہ گیس فیلڈ کے بارے میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان نئے اعلان شدہ سمجھوتے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس مشترکہ گیس فیلڈ سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایران کا حق محفوظ ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آرش یا الدورہ مشترکہ گیس فیلڈ کے بارے میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان نئے اعلان شدہ سمجھوتے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس مشترکہ گیس فیلڈ سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں ایران کا حق محفوظ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ گیس فیلڈ ایران، سعودی عرب اور کویت کے درمیان ایک مشترکہ گیس فیلڈ ہے جس میں تینوں ملکوں کا حق بنتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ تین ملکوں میں مشترکہ گیس فیلڈ واقع ہونے کی بنا پر اس فیلڈ سے فائدہ اٹھانا یا اس کی توسیع کے لئے کوئی بھی اقدام تینوں ملکوں کی باہمی مفاہمت اور ہم آہنگی کے ساتھ ہونا ضروری ہے ۔

انھوں ںے کہا کہ اس گیس فیلڈ کے بارے میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان حالیہ نئے سمجھوتے کا اعلان اس سے قبل کے تینوں ملکوں کے مذاکرات اور مفاہمت کے منافی اور غیر قانونی ہے کہ جس کی ایران کبھی حمایت نہیں کر سکتا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے جیسا کہ بارہا اعلان کیا ہے وہ اس مشترکہ گیس فیلڈ کے بارے میں ایران، سعودی عرب اور کویت کے درمیان مشترکہ اقدامات سے متعلق مذاکرات کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں کویت کے ساتھ اس سے قبل کے مذاکرات کے نتائج اور تینوں ملکوں میں اس فیلڈ کی تقسیم کے فارمولے کے تحت ایران گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔

آرش گیس فیلڈ ایران کا گیس سے متعلق ایک اہم علاقہ ہے جو خلیج فارس کے شمال میں اور ایران کے صوبے ہرمزگان میں واقع ہے ۔

اس گیس فیلڈ کا انکشاف سن انیس سو سڑسٹھ میں کیا گیا تھا اور تقریبا دس برس قبل اس سے فائدہ اٹھانے پر کام شروع ہوا ہے۔ اس گیس فیلڈ میں موجود گیس کا تخمینہ بیس ٹریلین مکعب فوٹ لگایا گیا ہے جو تقریبا تین سو دس ملین بیرل کے برابر ہے۔

اس فیلڈ کو آرش اور الدورہ ناموں سے جانا جاتا ہے۔ عربی میں الدورہ اور فارسی میں آرش نام سے موسوم ہے۔

ٹیگس