Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • یوم القدس کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب

رہبر انقلاب اسلامی کل جمعہ 29 اپریل کو عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کل جمعہ 29 اپریل کو عالمی یوم القدس کے موقع پر خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو کل جمعہ 29 اپریل کو ایران کے وقت کے مطابق شام 4 بجے ، پاکستان کے 4:30 بجے اور ہندوستان کے 5 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے، فلسطینیوں کی حمایت اور مسلم امہ کے درمیان بیت المقدس کی آزادی کا جذبہ پیدا کرنے اور اسے مستحکم کرنے کی غرض سے ماہ رمضان کے آخری جمعے، جمعۃ الوداع  کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے  ہرسال اس دن دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔

ناظرین اردو ترجمے کے ساتھ خطاب سے فیضیاب ہونے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ سحر ویب سائٹ پر موجود لائیو آپشن سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

ٹیگس