May ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان طبی اقتصادی اور تجاری میدانوں میں مشترکہ تعاون کے لئے پرعزم

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے طبی، اقتصادی اور تجارتی میدانوں میں تعاون میں فروغ پر زور دیا ہے۔

جنوبی پاکستان کے صوبے سندھ کی وزیر صحت عزرا پچیہو اور ایران کے مرکزی صوبے اصفہان کے گورنر سید رضا مرتضوی کے بیچ ملاقات میں طرفین نے صحت کے شعبے میں تعلقات میں فروغ کے راستوں کا جائز لیا اور اس شعبے میں مشترکہ معاہدوں پر زور دیا ہے۔

پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں اصفہان کے گورنر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پالیسی کو سراہتے ہوئے پاکستان سمیت ہمسایہ اور مسلمان ملکوں کے ساتھ سبھی میدانوں میں تعلقات بڑھانے کی ایران کی پالیسی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصفہان پاکستان اور صوبے سندھ کے ساتھ تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے صوبے سندھ کی وزیر صحت عزرا پچیہو نے کہا کہ بایو ٹکنالوجی، اسٹیم سل، میڈیکل سازوسامان، دوا، ٹکنالوجی اور سائنس کے میدان میں اصفہان کی ممتاز پوزیشن کے پیش نظر دونوں ملکوں بالخصوص اصفہان اور سندھ کے مابین ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔

ٹیگس