May ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران نے حیدر کروز میزائل اور ڈرون کی رونمائی

ایران کی مسلح افواج نے آج حیدر کروز میزائل اور ڈرون طیارے کی رونمائی کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ایرانی فوج کے تین سو تیرہ اسٹریٹیجک ڈرون اڈے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پہلی بار دو نئی مصنوعات اور کارناموں کی نمائش کی گئی.

پہلا کارنامہ حیدر ون کروز میزائل ہے جسے فضائیہ کے کمان بائیس ایران و فطرس ڈرون پر نصب کیا جا سکتا ہے.

منظرعام پر آنے والی اطلاعات کے مطابق اس میزائل کی رینج دوسو کیلومیٹر ہے اور ایک ہزار کیلومیٹر کی رفتار سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے. حیدر کروز میزائل پہلا ایرانی کروز میزائل ہے جسے ڈرون طیارے کے ذریعے فائر کیا جا سکتا ہے.

دوسرا کارنامہ حیدر دو کروز ڈرون ہے جسے ہیلی کاپٹر پر نصب کر کے فائر کیا جا سکتا ہے.

قابل ذکر ہے کہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے سنیچر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے زیرزمین ڈرون اڈے کا دورہ کیا۔

 

 

ٹیگس