Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران نے کیا یمن میں جنگ بندی کا خیرمقدم

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی میں توسیع کیلئے یمن میں شامل فریقین کی حمایت کا خیرمقدم کریں تے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتہ کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی جانب سے جنگ بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی تجویز پر یمن میں شامل تمام فریقوں کے اتفاق کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کوششوں کی بدولت ہم محاصرے کے مکمل خاتمے، دیرپا جنگ بندی کے قیام اور سیاسی حل کی کامیابی کا نظارہ کر سکیں گے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تزویراتی نقطہ نظر اور اصولی پالیسیوں کی بنیاد پر ہمیشہ یمن کے بحران کے حل کو سیاسی سمجھا اور یمن کے حقائق پر مبنی منصفانہ امن کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے۔

ٹیگس