Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے عدم استحکام کا شکار ہوں گے: سپاہ پاسداران

ایران نے علاقے کے ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات بر قرار نہ کریں ۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا تنگسیری نے تنب بزرگ کے دورے کے موقع پر کہا کہ اگر کوئی ملک طفل کش اور ناجائز حکومت کو خطے میں قدم جمانے کی اجازت دیتا ہے تو اس سے وہ خود اور پورا خطہ عدم تحفظ، افراتفری اور عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

انہوں نے خلیج فارس کے ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں کے ذریعے مستحکم سلامتی کی تعریف کرتے ہوئے خطے کو محفوظ بنانے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ سے وابستہ افواج کی قربانیوں کا ذکر کیا۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے تنب بزرگ سے وابستہ عملے سے اپنے خطاب میں خلیج فارس کے دوست اور برادر ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات قائم نہ کریں کیونکہ اس سے خطے کی سلامتی متاثر ہوگی۔

ٹیگس