Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • ترکمنستان کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

ترکمنستان کے صدر ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کے ہمراہ اپنے پہلے دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی  "رستم قاسمی" نے ان کا استقبال کیا۔

سحرنیوز/ایران: صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اف کا یہ پہلا سرکاری دورۂ تہران ہے تاہم انہوں نے اس سے پہلے 9 جنوری 2022 کو ترکمنستان کے صدر کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے ایران کا دورہ کیا تھا۔

ایران کے  صدر آج اپنے ترکمن ہم منصب کا باضابطہ استقبال سعد آباد ثقافتی تاریخی کمپلیکس میں کریں گے اور پھر دو طرفہ ملاقات اور بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کی مشترکہ میٹنگ ہوگی اور ساتھ ہی  تہران اور اشک آباد کے درمیان متعدد دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط  ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اف 19 مارچ 2022 کو ترکمنستان کے صدر منتخب ہوئے۔

ٹیگس