Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • مذاکرات کرنے والے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کریں: ایران

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون کا کوئی مسئلہ نہیں ہے  بشرطیکہ وہ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کریں اور آئی اے ای اے کو سیف گارڈ معاہدے کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ایران سے متعلق اپنا کام کرنا چاہئیے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بورڈ آف گورنرز میں ایران کیخلاف قرارداد کی منظوری کے پیش نظر ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کا آئی ای اے ای سے تعلقات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم سیف گارڈ معاہدے کے مطابق کام کریں گے۔

ایران جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہر ایک فریق کو جوہری معاہدے میں مذکور تمام امور پر عمل کرنا ہوگا ان کے لیے ممکن نہیں کہ جوہری معاہدے کے بعض معاملات کو نکالیں اور کہیں کہ یہ معاملات الگ ہیں اور پھر اعلان کریں کہ جوہری معاہدہ بھی موجود ہے اس لئے سب کچھ ایک ساتھ  ہونا چاہئیے۔

محمد اسلامی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کا ایران کا دورہ کرنے کا کوئی پروگرام ہے کہا کہ ان کے دورہ ایران کا کوئی پروگرام ہمارے سامنے نہیں ہے۔

ٹیگس