Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کی امدادی ٹیمیں افغانستان میں سرگرم عمل

افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور امدادی کارروائیوں میں افغانستان کے عوامے کا ہاتھ بٹانے کیلئے ایران کی امدادی ٹیمیں بھی افغانستان پہنچ چکی ہیں۔

افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقوں سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق 18 افراد پر مشتمل ایرانی جوانوں کے پہلے گروپ نے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

بسیج سازندگی نامی تعمیر نو کے رضاکار یونٹ کے سربراہ محمد زہرایی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 110 امدادی گروہ بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

ایران، قطر اور پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے سب سے پہلے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی اشیاء روانہ کیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں منگل کی شب آنے والے شدید زلزلے سے اب تک 1500 افراد جاں بحق اور 2000 زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان نے تمام ملکوں اور اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس