Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ذوالجناح سیٹلائٹ کیریئر کا دوسرا کامیاب تجربہ

ایرانی ماہرین نے اندرون ملک تیار کیے جانے والےسیٹلائٹ کیئریر راکٹ، ذوالجناح کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق تحقیقاتی مقاصد کے لیے تیار کیے جانے والے تھری اسٹیج سیٹلائٹ کیریئر راکٹ ذوالجناح کے تجربے کا مقصد، اس کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایران کا سیٹلائیٹ کیرئیر ذوالجناح تکنیکی لحاظ سے دنیا بھر کے ایسے دوسرے راکٹوں کا ہم پلہ ہے۔ یہ راکٹ پہلے دو مرحلوں میں جامد ایندھن استعمال کرتا ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں مائع ایندھن سے کام لیتا ہے۔
ذوالجناح دو سو بیس کلو تک وزن زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچانے کے قابل ہے۔ اس سیٹلائٹ کیریئر کو، زمین کے نچلی مدار تک پہنچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایرانی ماہرین نے ذوالجناح سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کا پہلا تجربہ سن دوہزار بیس میں کیا تھا کہ اس کے ذریعے پہلی بار جامد ایندھن سے چلنے والے طاقتور انجن کی آزمائش کی گئی تھی۔ جامد ایندھن سے چلنے والا یہ طاقتور انجن بھی ایرانی ماہرین، مکمل طور سے دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیا تھا۔

ٹیگس