Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان میں عیدالاضحیٰ 10 اور سعودی عرب میں 9 جولائی کو

ایران و پاکستان میں عیدالاضحیٰ 10 جولائی جبکہ سعودی عرب میں 9 جولائی کو منائی جائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں ذی الحجہ 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے ان ممالک میں یکم ذی الحجہ 1443 ہجری کا آغاز آج 30 جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 9 جولائی بروز ہفتہ جبکہ عید الاضحیٰ 10 جولائی 2023 بروز ہاتوار کو منائی جائے گی۔

تاہم سعودی عرب میں ذی الحجہ 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔  اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ انجام پائے گا جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہلال کی رویت صرف اُس وقت ہوتی ہے جب اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت 19 گھنٹوں سے زائد ہو۔

ٹیگس