ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ شام
ایران کے وزیر خارجہ شام کے اعلی حکام سے ملاقات کرنے کیلئے آج شام کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان شام کے دورے میں اس ملک کے اعلی حکام سے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں کے۔
شام میں داعش کی شکست کے بعد سے ایران اور شام کے روابط نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے شام کی سیاسی صورتحال سے متعلق یو این کی سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شامی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس بحران کا حل پُرامن طریقوں، بین الاقوامی حقوق کی پاسداری اور شام کی سیاسی خودمختاری اور ارضی سالیمت کے تحفظ اور احترام کیساتھ ہوگا اور اس سلسلے میں شام پر بیگانہ قوتوں کے قبضے کا اختتام اور شام کی از سر نو تعمیر اس مہم کے حصول کی ابتدائی ضروریات ہیں۔
مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ شام کے بعض علاقوں پر قبضہ، اسرائیل کی جارحیت اور دہشتگرانہ حملوں سے شام کی سیاسی خودمختاری اور ارضی سالیمت کی بدستور خلاف ورزی ہو رہی ہے۔