Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • ضروری سمجھا تو ہم اسرائیل کو تل ابیب کے اندر ماریں گے: ایران

ایران کے وزیر حارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت شام میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے اور شامی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے کے درپے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی نمائندوں اور گروہوں کے رہنماوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران جب بھی ارادہ کرے گا تو اس وقت اسرائیل کا جواب تل ابیب کے اندر جا کر دے گا۔

انہوں نے ایران کی جانب سے ترکی میں صیہونی سیاحوں پر حملے کئے جانے سے متعلق اسرائیل کے دعووں پر کہا کہ ایران کے خلاف اس قسم کے دعوے اسرائیل کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل حسین امیر عبداللیہان نے دمشق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت شام میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے اور شامی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے کے درپے ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب  شامی عوام اپنے گھروں اور شہروں کی طرف واپس جار رہے ہیں وہ اس طرح کے اقدامات سے دمشق کو بدامن دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ناجائز صہیونی ریاست کے اقدامات اور ان کی شامی ارضی سالیمت کی خلاف ورزی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

حسین امیر عبداللیہان نے مزید کہا کہ ہم شام اور ترکی کے درمیان موجودہ غلط فہمیوں کو سفارتکاری اور سفارتی طریقے سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس