Jul ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • قطر کے وزیر خارجہ کا آج دورۂ ایران

قطر کے وزیر خارجہ آج ایران کا دورہ کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی  نے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی آج ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور قطر کے اچھے تعلقات کے پیش نظر قطر کے وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قطر کے وزیر خارجہ کا دورۂ ایران،  مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے 28 اور 29 جون کو قطر میں ہونے والے مذاکرات کے بعد انجام پا رہا ہے، تاہم قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دوحہ مذاکرات کے بعد ٹیلی فونی گفتگو کی تھی۔

ٹیگس