Jul ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • قطر کا واضح موقف، علاقائی مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں+ تصاویر

قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے علاقائی مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ٹانی نے کہا کہ ان کا ملک خطے اور خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ ایران کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور تمام فریق کی ایٹمی معاہدے جے سی پی او اے JCPOA میں واپسی کی اہمیت پر زور دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جو آج بروز بدھ تہران پہنچے ہیں، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کے بعد یہ بات کہی۔

قطر کے وزیر خارجہ نے ایران میں اپنی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اسلامی جمہوریہ ایران میں آپ کا مہمان بن کر بہت خوش ہوں۔ قدرتی طور پر آج ہمارا سفر علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں اور حالات میں ہوتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ تمام فریق، شراکت دار اور پڑوسی ممالک، جوہری مذاکرات اور علاقائی مذاکرات کی کامیابی کے لیے تعمیری کوششیں کریں۔

فارس کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دوحہ میں مذاکرات کے تازہ دور کی میزبانی کے لیے قطر پر اعتماد کے لیے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم قطر میں ہمیشہ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے ان مذاکرات کی حمایت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو تمام فریق کے تحفظات کو ختم کرے اور تمام فریق کو اپنے وعدوں پر واپس آنے کی بنیاد فراہم کرے۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ ہم ایران اور خلیج فارس کے ممالک اور خطے کے درمیان علاقائی مذاکرات کی مسلسل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فریم ورک میں یہ مذاکرات ہماری قوموں کے لیے مثبت نتائج فراہم کر سکتے ہیں۔

قطر کے اس اعلیٰ سطحی سفارتکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس مسئلے کے بارے میں ایران کے وزیر خارجہ سے بات چیت کی اور ہمیشہ کی طرح میں نے محسوس کیا کہ وہ اس طرح کے علاقائی مذاکرات میں شامل ہونے کے بارے میں مثبت موقف رکھتے ہیں، ایسے مذاکرات جو ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات کی، یہ تعلقات آج ہماری بات چیت کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ٹیگس