Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران میں رنگے ہاتھوں جاسوس سفارتکاروں کی گرفتاری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے کچھ جاسوس سفارت کاروں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلیجنس  کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں  ایسےغیر ملکی سفارت کاروں کو بے نقاب کیا گیا ہے جو اپنی سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے جاسوسی کر رہے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ  برطانوی سفارت کار جاسوسی کا کام کر رہے ہیں اور ایران کے مختلف ممنوعہ علاقوں سے مٹی کے نمونے لے رہے ہیں۔

برطانیہ کے جاسوسوں میں سے ایک برطانوی نائب سفیر بھی ہے جو سیاحت کی آڑ میں  ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان کے صحرائے شہداد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گیا تھا لیکن لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مٹی کے نمونے لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ 

یہ وہ علاقہ ہے جہاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس میزائل مشقیں انجام دیتی رہتی ہے۔

ٹیگس