ایران: دہشتگردی کا ایک نیٹ ورک تباہ
Jul ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
ایران میں انقلاب مخالف دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے حمزه سید الشهدا علیه السلام بریگیڈ کے بیان کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کا ایک گروہ جو ایران کے شمال مغربی علاقے سے ایران کے اندر در اندازی کرنے کی کوشش میں تھا، مغربی آذربائیجان صوبے کی سرحد جدار میں تباہ کر دیا گیا۔ اس آپریشن میں بڑی مقدار میں ہتھیار بھی بر آمد کیا گیا۔
بیان میں آیا ہے کہ دہشتگردوں کے اس نیٹ ورک کا تعلق عالمی سامراج سے تھا جو اندرون ملک تخریبی اقدامات انجام دے کر بد امنی پھیلانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔