Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  •  صدر ایران کے نام ہندوستانی وزیراعظم کا تہنیتی پیغام

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ مختلف ادیان کے احترام کی سرزمین کی حیثیت سے ہندوستان کی تاریخی خصوصیت کا تحفظ ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عید الاضحی کی مناسبت سے ہندوستانی وزیراعظم کے تہنیتی پیغام کے جواب میں اس عید سعید کی مناسبت سے ہندوستان کی حکومت اور عوام خاص طور سے ہندوستانی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی اور ہندوستانی عوام کے لئے امن و صلح اور علاقے کی سلامتی رفاہ وترقی کے تعلق سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا  ۔ 
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستانی وزیراعظم کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف ادیان کے احترام کی سرزمین کی حیثیت سے ہندوستان کی تاریخی خصوصیت کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عید الاضحی کی مناسبت سے ایران کے صدر کے نام اپنے تہنیتی پغام میں ایران کی حکومت اورقوم کو مبارک باد پیش کی اور امن و دوستی اور کامیابی کی تمنا کی۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے بیس کروڑ سے زائد ہندوستانی مسلمانوں کی جانب سے منائی جانے والی اس عید کو ہندوستان میں مختلف ادیان کے درمیان امن و دوستی کا مظہر قرار دیا۔ 

ٹیگس