Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران و روس کے سربراہان مملکت کی ملاقات، وسیع تعاون کے لئے پرعزم+ ویڈیو

ایران اور روس کے صدور نے تہران میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و تعاون اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین ایران کے دورے پر تہران پہنچے اور فوری طور پر ایوان صدر کے لئے روانہ ہو گئے جہاں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں طرفین نے مختلف موضوعات منجملہ توانائی، ٹرانزٹ، تجارتی لین دین اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات کے بعد ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پیوتن رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ روسی صدر شام کے امن عمل سے متعلق ایران، روس اور ترکی کے ساتویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔ تہران سربراہی اجلاس میں شام کے مسائل، دہشت گردی منجملہ داعش اور پی کے کے، کے خلاف مہم اور شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی جیسے مسائل پر گفتگو ہو گی۔

ٹیگس