Jul ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران نے کی دمشق پر صیہونی حملے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شامی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف غاصب و جابر صہیونی حکومت کے مسلسل حملے، اس ملک کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون اور اصولوں کے خلاف ہیں۔

ناصر کنعانی نے بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی جانب سے ناجائز صہیونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات پر خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو صہیونی ریاست کے مسلسل جرائم اور خطرناک اقدامات کے خلاف اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست کے مسلسل حملے، اس ملک کی ارضی سالیمت اور قومی خودمختاری کیخلاف ورزی کے علاوہ مسلح دہشتگردوں کی حمایت اور ان کی شام میں موجودگی کی تقویت کی کوشش کے تناظر میں ہے جو اصل میں پورے خطے کیلئے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے ایک میزائل حملے میں 3 شامی فوجی جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس