Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونی گفتگو کے دوران علاقائی ،عالمی اورجوہری معاہدے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال، مختلف شعبوں سیاسی، اقتصادی اور قونصلیٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ پر تبادلۂ خیال کیا ۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے عزم پر زور دیا۔

اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مشاورت کو اہمیت قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے فٹ بال کے عالمی کپ کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کے لیے قطر کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔

ٹیگس