ہندوستان میں منایا گیا چابہار ڈے
اتوار کو ہندوستان کے شہر ممبئی میں "چابہار ڈے" کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے آبی گزرگاہوں، جہاز رانی اور بندرگاہوں کے وزیر نے کہا ہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ وسطی ایشیا تک پہنچنے کا ایک سستا اور مناسب ذریعہ ہے۔
ہندوستان کی آبی گزرگاہوں، جہاز رانی اور بندرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ ہم چاہ بہار بندرگاہ کو ٹرانزٹ کے قطب میں تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے وسطی ایشیا تک پہنچنے کے لیے یہ انتہائی سستا، مختصر اور انتہائی قابل اعتماد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان شہید بہشتی بندرگاہ کو ٹرانزٹ پول میں تبدیل کرکے اسے نارتھ ساؤتھ کوریڈور سے جوڑنا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2016 میں ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کے مقصد سے شمال جنوب کوریڈور بنایا گیا تھا۔ ہندوستان اور ایران، ایران کے جنوب مشرق میں واقع چابہار بندرگاہ کو ترقی دے رہے ہیں۔ اپنی اسٹراٹیجک اہمیت کی وجہ سے ایران کی چابہار بندرگاہ افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغیزستان اور قزاقستان جیسے ممالک کو بین الاقوامی آزاد پانیوں سے جوڑتی ہے۔ اسے وسطی ایشیا تک ہندوستان کے تجارتی نقل و حمل کے مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔