Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۶ Asia/Tehran
  • نینسی پیلوسی کا تائیوان دورہ، ایران کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی ایران نے مذمت کرتے ہوئے’’ون چائنا‘‘ پالیسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر چین کی واحد پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے امریکی حکام کے تناؤ پیدا کرنے والے رویے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور اس ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صحافیوں سے امریکی حکومت کے ایک عہدیدار کے تائیوان دورے کے بارے میں پوچھے گئے کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ  ملکوں کے اقتدار اعلی کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا آرٹیکل 2 اراکین کو علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور دوسری ریاستوں کی سیاسی آزادی کو سلب کرنے والے کسی بھی طرز عمل سے خبردار کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیادوں میں سے ایک سمجھتا ہے اور اس فریم ورک میں ون چائنا پالیسی کی حمایت نا قابل انکار ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو لے جانے والا طیارہ آج رات تائیوان ایئرپورٹ پر اترا۔

ٹیگس