Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • مذاکرات کے متن میں ایران کی ریڈ لائنوں کا پاس و لحاظ ضروری

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کے حتمی متن کو ایران کی ریڈ لائنوں کے پاس و لحاظ سے مشروط قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے اس دور میں پہلے کے مقابلے میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے مگر یہ پیشرفت ایران کے قانونی مطالبات کو مکمل طور پر پورا نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ پیشرفت ہوئی ہے یا یہ کہا جائے کہ سمجھوتے کے قریب پہنچ رہے ہیں اور ویانا مذاکرات کا یہ دور بھی ایک واضح سمجھوتے پر منتج ہو سکتا ہے بشرطیکہ مقابل فریق خاص طور سے امریکہ کی جانب سے ایران کی توقعات پر توجہ دی جائے۔

ناصر کنعانی نے افغانستان سے امریکی انخلا کی سالانہ تاریخ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ افغانستان پر امریکہ کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوئی ہیں اور افغانستان کو امریکہ سے تباہی و بربادی کے سوا اور کچھ نہیں ملا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران ہمیشہ افغان قوم کے ساتھ رہا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام ایران سمیت تمام پڑوسی ملکوں کے مفاد میں ہے۔

ٹیگس