Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • خادمان اربعین حرکت میں آگئے۔ تصاویر

اربعین حسینی کی آہٹ محسوس ہوتے ہی سکیورٹی فورسز اور پولیس میں زائرین کے خدمتگزاروں نے بھی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اربعین حسینی کے موقع پر سرحدوں پر زائرین کی خدمت گزاری کے ساھ ساتھ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے خاص تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی مناسبت سے ’’پنچتن آل عبا‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زائرین حسینی کے خدمتگزار خصوصی پولیس کے دستوں نے پریڈ کی۔

اس سال عراق سے لگی سرحدوں پر سفر کو آسان اور محفوظ بنانے کے مقصد سے دیگر سکیورٹی فورسز کے علاوہ ۳۰ ہزار پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔ دسیوں لاکھ ایرانی و غیر ایرانی زائرین زمینی و فضائی سرحدوں سے ایران سے عراق کا سفر کریں گے اور مظلوم کربلا شید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ کے مابین انجام پانے والے اربعین میلین مارچ میں شریک ہوں گے۔

ٹیگس