Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • دشمن کی پابندیاں اور رکاوٹیں ایران کو جدید ٹیکنالوجی سے محروم نہیں کر سکیں: اسلامی

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کے باوجود ایران جدیدترین ایٹمی ٹیکنالوجیوں کے میدان میں داخل ہوگیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے محکمۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں نے اس خوف سے ایران کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں کہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں تک رسائی ایران کو طاقت کے ہرم میں پہنچا سکتی ہے۔
انہوں نے ایٹمی صنعت کے بیس سالہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آئندہ بیس سال کے دوران ایٹمی بجلی گھروں کے لیے کم سے کم تیس ہزار ماہرین کی تربیت کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ ایرانی ماہرین نے بڑی طاقتوں کی تمام تر بندشوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایٹمی صنعتوں کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ 
ایران اس وقت طب، زراعت اور مختلف صنعتی شعبوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔ 

ٹیگس