Sep ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران، اقتدار 1401 فوجی مشقوں کا آغاز+ویڈیو

اقتدار چودہ سو ایک عنوان کے تحت ایران کی بری فوج کی خصوصی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

بری فوج کے ترجمان جنرل کریم چشک نے بتایا ہے کہ بری فوج کی مشقوں میں پیادہ ٹکڑیوں، ٹینک، توپخانے، ایئر ونگ، ڈرون، انجینیئرنگ، پیرا ٹروپر، الیکٹرانک وار اور لاجسٹک ٹکڑیوں نے شرکت کی ہے۔

ایران کے صوبہ اصفہان میں ہونے والی ان مشقوں میں کمانڈو ٹکڑیاں تیز رفتاری سے میدان جنگ میں منتقلی، رات کے اندھیرے میں ہیلی بورن آپریشن، جنگی کوبرا ہیلی کاپٹروں کی کارروائی، حملے اور دفاع کی پریکٹس اور دشمنوں کی صفوں میں نفوذ کی مشقیں انجام دے رہی ہیں۔ جدید مارٹر گولوں اور توپوں کے ذریعے مقررہ اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس دوران شفق میزائیل کو بھی آزمایا گیا جو ایک انٹیلی جنٹ اور دقیق مار کرنے والا میزائیل ہے اور پہلے کے مقابلے میں تین گنا دور اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ ’’اقتدار چودہ سو ایک‘‘ دو روزہ مشقیں جمعے کو اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔

ٹیگس