ہمارے دفاعی ماہرین امام حسین (ع) کے پیروکار ہیں: وزیر دفاع
Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں کی رسائی نے دشمن کے مقابلے میں ملک کی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی کا کہنا تھا کہ انقلابی اہداف کی سربلندی کے لیے ہمارے دفاعی ماہرین کی انتھک محنت نے دشمن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
انہوں نے اربعین حسینی کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دفاعی ماہرین نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک سے درس لیتے ہوئے، امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور پابندیوں، دباؤ اور محرومیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے نوجوان سائنسدانوں کی انتھک کوششوں سے اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج، جدید ترین سامان حرب اور دیگر فوجی سازو سامان کی تیاری میں خودکفیل ہوگئی ہیں۔