Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ ایران اور انصار اللہ یمن کے ترجمان کی ملاقات (ویڈیو)

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے یمنی انصاراللہ کے ترجمان سے ملاقات کے دوران یمن میں جنگ بندی اور اس میں توسیع کےلئے ایران کے تعاون کی پیش کش کی اور اسے دیرپا امن وامان کے قیام کےلئے پیش خیمہ قرار دیا۔یمنی ترجمان نے ایرانی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ امیرحسین عبداللہیان نے انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام سے ملاقات کی اور یمنی عوام کے لئے تہران کی حمایت کا اعادہ کیا۔

امیر حسین عبداللہیان نے محمد عبد السلام سے ملاقات کے دوران  یمن میں جنگ بندی اور اس میں توسیع کے لئے ایران کے تعاون کی پیش کش کی اور اسے دیرپا امن و امان کے قیام کے لئے  پیش خیمہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے محاصرے کے بعد انسانی امداد کا راستہ بھی کھل جائے گا۔

انصار اللہ یمن کے ترجمان عبد السلام نے یمنی عوام کی مدد و حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی وزیر خارجہ کو یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے سعودی اتحاد کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی کے واقعات اور ان کی بدنیتی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یمن میں امن و امان کا قیام  انسانی مسائل کے حل کی صورت میں ہی ممکن ہے۔

 

ٹیگس