Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران اور آئرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی ایٹمی معاہدے کے حوالے سے گفتگو

تہران ایک اچھے اور پائدار معاہدے کے حصول کے لئے مکمل آمادگی رکھتا ہے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہوئی ملاقات میں کہی۔

ارنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع نیویارک میں موجود وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد اللہیان نے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کو وے نے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس گفتگو میں وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے ایران پر عائد غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے جاری مذاکراتی عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے لئے نیک نیتی، حقیقت پسندی اور ساتھ ہی امریکہ اور تین یورپی ممالک کے لازمی عزم و ارادے کی ضرورت ہے اور تہران ایک چھے اور مستحکم معاہدے کے حصول کی آمادگی رکھتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاہدے کے تحت تمام پابندیوں اور ساتھ ہی آئی اے ای اے میں ایران کے سلسلے میں الزامات مبنی معاملے کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

امیر عبد اللہیان نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور رابطوں کی سطح کو اطمینان بخش قرار دیتے کہا کہ ایران اور آئرلینڈ کے مابین کثیر جہتی تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اس لئے طرفین کو اپنے سفارتی، پارلمانی اور اقتصادی ذرائع کو استعمال کرنے ہوئے انہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس ملاقات میں آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ گہرے تعلقات میں اپنے ملک کی دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجاری و اقتصادی میدان میں تعلقات کی توسیع کے لئے خاصا رجحان پایا جاتا ہے۔ سائمن کو وے نے، نے ایٹمی معاہدے کی بھالی کو تمام فریقوں کے لئے ایک مناسب موقع قرار دیا۔

 

ٹیگس