Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • دشمنوں پر پھر موت بن کے برسے ایران کے ڈرون طیارے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی نے ایک بار پھر عراقی کردستان میں بلوائیوں اور شر پسند عناصر کے حامیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی زمینی فورسز نے آج ایک بار پھر عراقی کردستان کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے رپورٹر کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج نے عراق کے کردستان کے متعدد علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کا نیا دور شروع کر دیا ۔

اس آپریشن میں آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے توپ خانے اور ڈرون یونٹوں نے اسمارٹ اور سٹیک و دقیق ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے عراقی کردستان کے علاقے میں قائم دہشت گرد گروہوں کے ہیڈ کوارٹر اور تربیتی اور آپریشنل مراکز کو نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے 24 ستمبر کو بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی نے شمالی عراق میں دہشت گرد گروہوں کے کئی ہیڈ کوارٹرز پر توپ خانے سے حملہ کیا تھا۔

یہ کارروائی انقلاب مخالف عناصر اور ان کے رہنماؤں کی طرف سے فسادات اور حمایت یافتہ غنڈوں و بلوائیوں کے اقدامات کے جواب میں اور ان گروہوں کو سزا دینے کے مقصد سے کی گئی تھی۔

ٹیگس