Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • آریان 2 پاور پلانٹ کا ایک بیرونی منظر
    آریان 2 پاور پلانٹ کا ایک بیرونی منظر

ایران نے زنجان میں آریان 2 کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ہے جو شمال مغربی ایران میں بجلی کی بڑھتی کھپت کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس پلانٹ میں ای گیس ٹربائن نصب کی گئ ہیں جن کی کارکردگی 54 فیصد ہے۔

ایرانی بجلی کی صنعت خودانحصاری کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے اور اب اس شعبے میں ملکی ضرورت کا سارا ہارڈ وئیر اورسافٹ وئیر ملکی سطح پر ہی تیار کیا جا رہا ہے اور بجلی کی صنعت ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ ہمسایہ ممالک کو بھی بجلی ایکسپورٹ کر رہی ہے۔

آریان 2 کمبائنڈ پاور سائیکل پلانٹ ایران کے پرائیویٹ سیکٹر نے  بغیر کسی غیر ملکی تعاون اور ٹیکنالوجی کے ملک میں ہی تیار کیا ہے۔ اس پاور پلانٹ میں دو گیس یونٹ اور ایک سٹیم یونٹ نصب ہے جس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 366 میگاواٹ اور 180 میگاواٹ ہے۔

اس عظیم نیشنل پاور پلانٹ کے سٹیم یونٹ کو اگلے سال نیشنل گرڈ سے متصل کیا جائے گا۔

اس پلانٹ کے چلنے سے زنجان میں 240 افراد کےلئے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے آریان 2  پاور پلانٹ کے مختلف حصوں اور شعبوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

 

ٹیگس