Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران و روس کے درمیان اہم دستاویزات پر دستخط

ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران و روس کے تعلقات تاریخ میں بے مثال رہے ہیں اور یہ تعلقات مختلف شعبوں میں بخوبی فروغ پا رہے ہیں۔

ایران کے وزیر پٹرولیم جواد اوجی نے ماسکو میں ایران پریس کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور روس کے صدور کی مفاہمت کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا مسئلہ ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی تعاون کے کمیشن کے اجلاس میں مختلف اقتصادی و تجارتی شعبوں میں طے پانے والے اچھے اور اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ایران اور روس کے مشترکہ اقتصادی تعاون کے کمیشن کا سولہواں دو روزہ اجلاس کمیشن کے ایرانی و روسی سربراہوں کی شرکت سے ماسکو کی میزبانی میں پیر کو شروع ہوا ۔ایران کے وزیر پٹرولیم جواد اوجی نے کہا ہے کہ ایران اور روس، علاقے کے دو بڑے اور اہم مالک ہیں جو مختلف شعبوں منجملہ ٹرانزٹ، توانائی،اور زراعت نیز مختلف دیگر شعبوں میں وسیع گنجائش کے حامل ہیں اور ان شعبوں میں مشترکہ تعاون کی توسیع کے ذریعے دونوں ممالک اپنے خلاف پابندیوں کو مزید ناکارہ بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ایران و روس کے درمیان کئی اہم سمجھوتوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ایران کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ شہریار آفندی زادہ نے بھی روس میں ایران پریس کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران و روس کے تجارتی و اقتصادی تعاون کی توسیع میں ٹرانسپورٹ کا کردار خاص اہمیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شمال - جنوب کوریڈور ایک ایسا اہم کوریڈور ہے کہ جس کو زیادہ سے زیادہ استعمال کئے جانے پر ایران و روس بہت زیادہ زور دیتے رہے ہیں۔ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ شہریار آفندی زادہ نے کہا کہ ایران و روس کے سمجھوتے کی بنیاد پر ہر سال دس ملین ٹن اشیا کی ٹرانزٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ٹرانسپورٹ کے سبھی طریقوں پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ روس اور آذربائیجان سے ایران میں ٹرکوں کا داخلہ ایک اہم موضوع ہے اس لئے ایران و روس کے درمیان ٹرانسپورٹ کا عمل جمہوریہ آذربائیجان کے راستے سے ہی انجام پاتا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ شہریار آفندی زادہ نے کہا کہ ریلوے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ اور رشت - آستارا ریلوے لائن کے منصوبے میں شرکت کا موضوع بھی ایک اہم موضوع ہے کہ جس پر ایران و روس کے تکنیکی، مالی اور قانونی ماہرین کے گروپ کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ریلوے لائن کا یہ پروجیکٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بندرعباس، جمہوریہ آذربائیجان، روس اور شمالی یورپ کو ایک دوسرے سے متصل کر سکتا ہے۔

ٹیگس