Nov ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • دشمن نے غلط قدم اٹھایا تو جواب دنداں شکن ہوگا: ایرانی فوج

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے ایران کے خلاف کوئی بھی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں ملک کی مسلح افواج کی جانب سے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

سحر نیوز/ایران: بریگیڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے منگل کے روز ایران کے شمال مشرقی سرحدی علاقے دوغارون میں ایک فوجی چھاؤنی کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایرانی فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں منشیات کے اسمگلروں اور دہشتگردوں نے بعض ممالک کی حمایت سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جنہیں سخت جواب دیا گیا۔

جنرل حیدری نے کہا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی کا مقصد تخریب کاروں یا دہشتگردوں سے سرحدوں کی امنیت کو لاحق خطرات نہیں ہیں بلکہ فوجیوں کی موجودگی کا مقصد سرحدوں کی بہتر نگرانی اور پائیدار سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ٹیگس