Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • خون کے کینسر میں مبتلا بچے کا ایرانی سائنسدانوں نے کیا کامیاب علاج
    خون کے کینسر میں مبتلا بچے کا ایرانی سائنسدانوں نے کیا کامیاب علاج

ایرانی معالجین اور سائنسدانوں کے ایک گروپ نے جین تھیراپی سے کینسر کے ایک مریض کا کامیاب علاج کیا ہے اور ایران ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو یہ مہارت رکھتے ہیں

سحرنیوز/ایران:ایرانی سائنسدانوں نے خون کے کینسر کے مرض میں مبتلا ایک بچے کا جین تھریپی کے ذریعے سے کامیاب علاج کیا ہے۔ علاج کے بعد اس بچے کی حالت اطمینان بخش ہے۔

کینسر کی اس خاص قسم کا علاج ایرانی سائنسدانوں نے ایک مقامی کمپنی اور تحقیقاتی مرکز کے تعاون سے دریافت کیا گیا۔

اس طریقۂ کار کو ٹی سیل تھریپی کا نام دیا جا رہا ہے جو کینسر کے ٹیومر کے خلیوں کو نشانہ بنا کر بیماری کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

 

ٹیگس