سلیمانیہ کے واقعے پر ایران کی عراق کو تعزیت
Nov ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
ایران کی وزرات خارجہ نے سلیمانیہ میں گیس دھماکے میں جانی مالی نقصان پر عراقی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے عراقی کردستان کے شہر سلیمانیہ میں گیس دھماکے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔ انہوں نے خداوند منان سے جاں بحق ہونے والوں لئے مغفرت و رحمت اور زخمیوں کی جلف از جلد شفائے کاملہ کی دعا کی۔
یاد رہے کہ عراق کے شہر سلیمانیہ میں ایک عمارت کے ہیٹنگ سسٹم میں لگے گیس کے ایک ٹینک میں دھماکے سے پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے تھے۔