Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران، اسرائیل کے 4 جاسوسوں کو سزائے موت

ایران میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے صیہونی حکومت کی جاسوسی ایجنسیوں کے لئے جاسوسی کرنے والے چار ایجنٹوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔  

جس جاسوسی ٹیم کو ایران کی خفیہ ایجنسی نے پکڑا تھا اسے اسرائیل کی جاسوسی ایجنسیوں نے ملک میں عمومی اور نجی اثاثوں کو نقصان پہنچانے، یرغمال بنانے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا حکم دیا گیا تھا۔  

جن چار اسرائیلی ایجنٹوں کو سزائے موت دی گئی ہے ان کی گرفتاری میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی خفیہ یونٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ ایجنٹ اسرائیلی جاسوسی ایجنسیوں کےافسروں سے ہدایت حاصل کر رہے تھے اور صیہونی حکومت ان ایجنٹوں کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم پہنچا رہا تھا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والے ان ایجنٹوں کا پہلے سے ہی پولیس ریکارڈ خراب تھا ان کے خلاف کئی مقدمے درج تھے۔

ٹیگس