Dec ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی و ہندوستانی وزراء خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہندوستان کے وزیرخارجہ سابرامانیام جے شنکر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے اور دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

سحرنیوز/ ایران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہندوستان کے وزیرخارجہ سابرامانیام جے شنکر سے ٹیلی فون پر گفتتو کی خبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کےوزراء خارجہ نے ایران ہند باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کےوزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی۔

ایرانی وزیرخارجہ ے دونوں ممالک کے درمیان موجود معاہدوں میں پیشرفت اور کام کی رفتار بڑھانے کے ذریعے تہران دھلی تعلقات کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔

ہندوستان کے وزیرخارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان اچھے روابط اور تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے تہران دھلی کے درمیان دوطرفہ تعاون کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹیگس